عظمیٰ یاسمین+بختیار کاظمی
تھنہ منڈی+سرنکوٹ // رمضان المبارک کے تیسرے جمعہ کے موقع پر خطہ پیرپنچال کی مساجد میں کثیر اجتماعات منعقدہوئے جن کے دوران علماء و عام لوگوں نے آپسی ہم آہنگی اور ملکی یکجہتی و تعمیر و ترقی کیلئے دعائیں کی ۔سب ڈویژن تھنہ منڈی کی مساجد میں فرزندان توحید کے کثیر اجتماعات دیکھے گئے۔ نماز جمعہ سے قبل علمائے کرام، خطیب اور ائمہ کرام نے رمضان المبارک کی مناسبت سے مساجد میں خصوصی خطابات کا اہتمام کیا اور نماز جمعہ کے بعد امن عالم اور آپسی بھائی چارہ کیلئے رقت انگیز دعائیں کی گئیں۔ اس سلسلے میں سب سے بڑے اجتماعات مرکزی جامع مسجد تھنہ منڈی، غوثیہ جامع مسجد تھنہ منڈی اور حنفیہ جامع مسجد تھنہ میں دیکھا گیا جہاں کئی ہزار فرزندان توحید نے نماز جمعہ ادا کی۔ اس موقع پر برقی کی بلا وقفہ فراہمی اور مساجد کے اطراف میں صحت و صفائی کے بہتر انتظامات دیکھے گئے۔ اس دن کی مناسبت سے نماز جمعہ کے موقعہ پر بڑے بڑے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا ہے اور فرزندان توحید نے بار گاہ الٰہی میں سر بسجود ہو کر دعائیں مانگیں اور اپنے گناہوں کی بخشش کیلئے آہ و زاری کی۔مسجد تھنہ منڈی اور حنفیہ جامع مسجد تھنہ منڈی میں نماز جمعہ کے بڑے اجتماعات ہوئے جہاں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے نماز جمعہ ادا کی اور اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہو کر توبہ استغفار کی۔ اس کے ساتھ ہیں ہیں جمع مسجد راجدھانی، جامع مسجد اسلام پور، جامع مسجد ساج، پلانگڑھ، جامع مسجد کھنیال، جامع مسجد ڈہوک، جامع مسجد عظمت آباد جامعہ مسجد منہال جامع مسجد بھنگائی اور جامع مسجد شاہدرہ شریف میں بھی نماز جمعہ کے روح پرور اجتماعات ہوئے جہاں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید نے جمعہ کی نماز ادا کی۔ اس کے علاوہ علاوہ شہر کی دیگرچھوٹی بڑی مساجدوں ، خانقاہوں اور درگاہوں میں بھی اس سلسلے میں روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے اور لوگوں کی کثیر تعداد نے ان مجالس میں حصہ لے کر’’توبہ و استغفار کی۔ اس موقع پر علماء اور ائمہ حضرات نے ماہ رمضان کی فضیلت کو اجاگر کیا اور پورے ملک میں امن و امان اور آپسی بھائی چارہ کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔ اسی طرح راجوری اور پونچھ کی دیگر مساجد میں بھی نمازوں کیلئے اجتماعات کا اہتمام کیاگیا تھا جس کے دوران نمازیوں کی ایک بڑ ی تعداد نے شرکت کی ۔