کپوارہ//کپوارہ میں ایس ایس اے اور رمسا کے تحت کام کر نے والے اساتذہ کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ تین مہینو ں سے اپنی تنخواہو ں سے محروم ہیں جس کے نتیجے میں انہیں سخت مالی دشواریو ں کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ایک طرف محکمہ تعلیم کے افسران یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ اساتذہ کی تنخواہیں با ضابطہ طور واگزار کی جائیں گی لیکن دوسری طرف ریاستی بجٹ ایس ایس اے اور رمساکے زمروں کے تحت کام کر رہے اساتذہ گزشتہ 3 مہینوں سے اپنی تنخواہو ں سے محروم ہیں ۔کپوارہ ٹیچرس فورم کے صدر محمد امین خان نے اپنی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ تنخواہو ں سے محروم اساتذہ کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے کیونکہ ان اساتذہ کو ضروریات زندگی حاصل کرنے کے لئے بھی سخت دشواریو ں کا سامنا ہے ۔