بارہمولہ//رفیع آباد بارہمولہ میں فارسٹ پروٹیکشن فورس K-07یونٹ نے ایک بڑے آپریشن کے دوران وجبل دوآبگاہ میں واقع ایک جوائنری مل کے احاطے سے بھاری مقدار میں غیر قانونی لکڑی ضبط کی ۔جوائنٹ ڈائریکٹر ایف پی ایف کشمیرعرفان رسول نے کہا کہ دوآبگاہ جنگلات میں واقع محمد اشرف صوفی کا جوائنری یونٹ محکمہ کی نگرانی کی فہرست میں تھا کیونکہ مبینہ طور پر یہ یونٹ لکڑی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھا۔ تلاشی کاروائی کے دوران اس کے گھر سے غیر قانونی لکڑی دیودارکیل 24 نمبر 84.91مربع فٹ ضبط کی اور لکڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ ملزمان محمد اشرف صوفی اور ان کے ساتھی منظور احمد خان کے خلاف جنگلات کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔