عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر:// سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی)نے رشوت خوری کے معاملے میں محکمہ جنگلات کے دو اہلکاروں سمیت تین ملازمین کو گرفتار کیا ہے۔حکام نے بتایا کہ گرفتار شدگان کی شناخت کاوسہ،ماگام کے رینجر منظور احمد ملک، نوسگام کے فاریسٹر منظور احمد ڈارخان صاحب، اور مزدور بشیر احمد گنائی ساکن رامہامہ، بیروہ کے طور پر کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ گرفتاریاں ایف آئی آر نمبر 05/2026 کے سلسلے میں پولیس سٹیشن سی بی آئی، کشمیر میں انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت درج کی گئیں۔اس سے قبل سی بی آئی کی ایک ٹیم نے ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں جال بچھا کر بشیر احمد گنائی کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ مبینہ طور پر 15000 روپے کی رشوت لے رہے تھے۔ یہ آپریشن غیر قانونی رشوت کے مطالبے کے الزامات کے بعد کیا گیا تھا۔