Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

رسول پاک ؐکی شان میں گستاخی منڈی تحصیل میں پْر امن بند اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

Mir Ajaz
Last updated: October 7, 2024 11:26 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

عشرت حسین بٹ

منڈی//پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ ﷺکی شان میں گستاخی اور توہین آمیز الفاظ کا استعمال کرنے پر ضلع پونچھ کے تحصیل صدر مقام منڈی میں پیر کوصبح سے ہی منڈی تحصیل کی مذہبی سیاسی اور سماجی قیادت کی طرف سے پْر امن بند رکھا گیا تھا اور اس دوران بس اڈھ منڈی پر ہزاروں کی تعداد میں جمع ہو کر فرزندان توحید نے ایک جلسہ بھی منعقد کیا جس میں علما کرام اور سیاسی سماجی مقررین نے نبی اکرم حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی شان میں کی گئی گستاخی کے حوالے سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ۔اس موقع پر معززین نے مرکزی سرکار سے کہا کہ وہ ایسے پلید شخص کو سزا موت دے۔ بعد ازاں جلوس کی شکل میں عوام نے تحصیلدار منڈی اور ایس ایچ او منڈی کو ایک تحصیل کمپلیکس میں ایک میمورنڈم بھی پیش کیا جس میں یتی نرسنگ آنند نامی گستاخ رسول ؐپر سخت کاروائی اور ایک ایسے قانون کی سفارش کی گئی جس کے تحت کسی بھی مذہب یا مذہبی رہنما کی شان میں گستاخی کرنے والے کے خلاف سزا موت کے احکامات صادر کئے جائیں ۔اس دوران منڈی تحصیل میں تمام تر کاروباری مراکز ٹریفک نقل و حرکت بھی بند رہی وہیں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے جامعہ مسجد اعلیٰ پیر کے امام و خطیب مولانا سیدشاہد بخاری نے کہا کہ اس سے قبل اللہ کے نبی حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی شان میں گستاخانہ الفاظ کہے گئے اور کچھ روز قبل یتی نرسنگ آنند نامی پلید نے حضور کی شان میں گستاخی کی جس کو لیکر منڈی تحصیل میں بھرپر بند اور پرْ ان احتجاج کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے انہوں نے تحصیلدار منڈی اور ایس ایچ او منڈی کرکو ایک میمورنڈم پیش کیا اور اس شخص کے خلاف منڈی پولیس تھانہ میں کیس درج کرنے کی بھی سختی سے سفارش کی گئی۔

پیغمبر اسلامؐ کی شان میں گستاخی کیخلاف مینڈھر میں احتجاج

جاوید اقبال

مینڈھر//سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر مینڈھر پر نوجوان طبقہ کی طرف سے پیغمبر اسلامﷺ کی شان میں کی گئی گستاخی اور توہین کے خلاف ایک جلوس نکالا گیا جس میں بڑی تعداد میں نوجوانوں نے حصہ لیا۔ اس موقعہ پر نوجوانوں نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ حضور پاک ﷺ کی شان میں کی جانے والی کسی بھی گستاخی کو برداشت نہیں کیاجائے گا ۔مظاہرین نے کہاکہ یو پی کے ایک گستاخ کی طرف سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان پاک میں گستاخانہ زبان استعمال کی گئی ہے جس کی وہ شدید مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے حکومت ہند سے اپیل کی کہ ایسے گستاخ کو پھانسی کی سزا دی جائے ۔مظاہرین نے متفقہ طور پر کہاکہ وہ کسی بھی صورت میں پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کرسکتے۔ انکا کہنا تھا کہ اگر کارروائی نہیں کی گئی تو احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا جس کی زمہ داری مرکزی سرکار پر ہو گی۔ نوجوانوں کے جذبات کی قدر کرتے ہوئے علماء کرام بھی جلوس میں شامل ہوئے اور انہوں نے نوجوانوں کو پرامن طریقے سے احتجاج کرنے پر مبارک باد پیش کی۔انکا کہنا تھا کہ ہم نوجوانوں کے جذبات کی قدر کرتے ہیں جنہوں نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے گستاخ کے خلاف اپنی آواز بلند کی۔ اِس موقعہ پر علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے حکومت ہند سے اپیل کی کہ پیغمبر اسلام کے گستاخ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
اسکولوں میں گرمائی تعطیلات کا فیصلہ موسمی حالات پر منحصر ، حالات پر ہماری گہری نگاہ : سکینہ ایتو
تازہ ترین
وادی کشمیر میں شدید گرمی کی لہر جاری ، آئندہ کچھ دنوں میں گرمی کی لہر میں اضافہ ہو سکتا ہے ، موسمی تبدیلی کا فی الحال کوئی امکان نہیں:محکمہ موسمیات
تازہ ترین
آپریشن سندھور کشمیر پر ہند پاک کے درمیان تنازعہ نہیں بلکہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کا بدلہ تھا :جئے شنکر
برصغیر
کانگریس نے جے شنکر کا دفاع کرنے والے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کودیا سخت جواب
تازہ ترین

Related

پیر پنچال

نوشہرہ کے متعدد دیہات کی عوام کا بی آر او کے خلاف احتجاج چار سال سے ادھورے پڑے سڑک منصوبے پر عوام برہم،توجہ کی اپیل

May 22, 2025
پیر پنچال

تھنہ منڈی – راجوری سڑک کی کشادگی کے سلسلے میں غیر ضروری تاخیر اسلام پور کے مکینوں کا زبردست احتجاج،کمپنی کے خلاف جم کر نعرے بازی

May 22, 2025
پیر پنچال

اڑی سڑھوتی رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکار آمد ورفت متاثر ،شہریوں نے فوری مرمت کا مطالبہ کیا

May 22, 2025
پیر پنچال

ڈی سی پونچھ نے سکول کھلنے کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا سہولیات کا معائنہ، قومی سطح پر میڈل جیتنے والے طالب علم کو سراہا گیا

May 22, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?