نئی دہلی //تیل کی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کا اعلان کیا ہے ۔ جس کے بعد سبسڈی والا گیس سلنڈر 2 روپے 34 پیسے اور بغیر سبسڈی والا سلنڈر 48 روپے مہنگا ہو گیا ہے ۔ صارفین کو ایک مالی سال میں 12 سلنڈر سبسڈی پر ملتے ہیں جبکہ اس سے زیادہ لینے پر غیر سبسڈی والے دام دینے پڑتے ہیں۔ سبسڈی والی رسوئی گیس کی قیمت میں دو مہینے اور بغیر سبسڈی والے میں پانچ مہینے کے بعد اضافہ کیا گیا ہے ۔