مشتاق الاسلام
پلوامہ// رتنی پورہ پلوامہ میں ایک پولیس گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں سوار دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب گاڑی معمول کی گشت پر تھی اور اچانک اس کے ٹائر پھٹ گئے، جس کے نتیجے میں گاڑی الٹ گئی۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف دوڑنے لگے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کی حالت مستحکم ہے اور وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔حکام کی جانب سے حادثے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔