پونچھ//راہول ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی پونچھ (آر ڈی سی اے)کے کھلاڑیوں نے راہول ڈریوڈ کو ٹیم انڈیا کا ہیڈ کوچ تعینات کئے جانے پر جشن منایا۔آر ڈی سی اے کے بانی اور کوچ پرویز ملک آفریدی کی قیادت میں منعقدہ جشن کے دوران کھلاڑیوں نے راہول ڈریوڈ اور ان کے تمام مداحوں کو مبارکباد دی۔اس دوران بات کرتے ہوئے پرویز ملک آفریدی نے کہا کہ راہول ڈریوڈ کی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر تقرری کی خبر ملنے کے بعد راہول ڈریوڈ کرکٹ اکیڈمی پونچھ کے کھلاڑی اور انتظامیہ بہت خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے اپنے مینٹور کی بطور ہیڈ کوچ تقرری کے فیصلے پر مٹھائیاں بانٹ کر جشن منایا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آر ڈی سی اے ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں 150 لڑکے اور 30 لڑکیاں داخل ہیں۔ بانی چیئرمین اور ہیڈ کوچ آرسی ڈی اے کی نگرانی میں آرسی ڈی اے کی انتظامیہ ان ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو مفت سہولت فراہم کر رہی ہے۔ پرویز ملک آفریدی نے کہا کہ راہول ڈریوڈ کی تقرری بھارتی کرکٹ کو ایک مختلف سطح پر لے جا سکتی ہے اور ہماری اکیڈمی بھی ان کے دور میں بہتری کی تلاش میں ہے۔ انہوں نے بی سی سی آئی کے فیصلے کی بھی ستائش کی۔