نئی دہلی// نیشنل ہیرالڈ معاملہ میں راہل گاندھی کو کل چوتھے دن ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا گیا ہے۔ ای ڈی کی جانب سے راہل گاندھی سے لگاتار تین دنوں کے دوران 30 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی جا چکی ہے۔ اس پر کانگریس لیڈر اجے ماکن نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت راہل گاندھی کو لگاتار پوچھ گچھ کے لئے طلب کر کے کانگریس کی شبیہ کو داغدار بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اجے ماکن نے کہا کہ ’نیشنل ہیرالڈ‘ ایک ایسا مسئلہ ہے جس میں کسی کو ایک پیسے کا بھی فائدہ نا تو ملا ہے اورر نا ہی مل سکتا ہے لیکن پھر بھی چوتھے دن ہمارے لیڈر کو طلب کرنے اور اس کے بعد فرضی اور چنندہ خبروں کو پھیلانے کا واحد مقصد ہماری پارٹی کی شیبہ کو داغدار کرنا ہے۔