نئی دہلی//کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 142ویں سالگرہ پر آج انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر گاندھی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ 'اعتماد اور عزم محکم کی علامت سردار پٹیل جدید ہندوستان کے معماروں میں سے ایک تھے ۔ میں ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔' سردار پٹیل کی سالگرہ کو آج قومی اتحاد کے طورپر منایا جارہا ہے۔یو این آئی