Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

راہل گاندھی دلت کے باورچی خانہ میں پہنچے | ساتھ مل کر لذیذ پکوان بنایا

Towseef
Last updated: October 7, 2024 9:48 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز دیسک

نئی دہلی//لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی لگاتار سماج کے مختلف طبقات سے ملاقات کر رہے ہیں۔ تازہ دورہ انہوں نے مہاراشٹر کے کولہاپور میں ایک دلت کنبہ کے گھر کا کیا۔ اس دوران انہوں نے ان کے ساتھ باورچی خانہ میں کھانا بنایا اور ذات پات کی تفریق جیسے کچھ اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات کی ویڈیو راہل گاندھی نے اپنے ایکس ہینڈل پر شیئر کی ہے جس میں وہ کھانا بناتے، کھاتے اور گفتگو کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔اس ویڈیو کے ساتھ راہل گاندھی نے اپنے تجربات قلم بند بھی کیے ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ دلت کچن (باورچی خانہ)کے بارے میں آج بھی بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ جیسا شاہو پٹولے جی نے کہا دلت کیا کھاتے ہیں، کوئی نہیں جانتا۔ وہ کیا کھاتے ہیں، کیسے پکاتے ہیں اور اس کی سماجی و سیاسی اہمیت کیا ہے، اس تجسس کے ساتھ میں نے اجئے تکارام سندے جی اور انجنا تکارام سندے جی کے ساتھ ایک دوپہر گزاری۔ وہ مزید لکھتے ہیں کہ انھوں نے کولہاپور، مہاراشٹر میں مجھے اپنے گھر احترام کے ساتھ بلا کر باورچی خانہ میں ہاتھ بنٹانے کا موقع دیا۔ ہم نے مل کر چنے کے ساگ کی سبزی ہربھریاچی بھاجی اور بینگن کے ساتھ تور دال بنائی۔ویڈیو میں دلت کنبہ راہل گاندھی مذکورہ پکوان اور اس کے لوازمات کے بارے میں بتاتا نظر آ رہا ہے۔ پھر راہل گاندھی دلت کنبہ کے ساتھ مل کر پکوان تیار کرتے ہیں اور اس کے بعد پلیٹ میں وہ کھاتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔ اس موقع کی کچھ تصویریں کانگریس کے آفیشیل ایکس ہینڈل پر بھی شیئر کی گئی ہیں۔ کانگریس نے اس بارے میں لکھا ہے کہ راہل گاندھی نے کولہاپور، مہاراشٹر میں اجئے تکارام سندے جی اور انجنا تکارام سندے جی کے گھر پر ان سے ملاقات کی۔ ذات اور تفریق پر بات کرتے ہوئے انھوں نے دلت کچن اور ان کی ثقافت کی اہمیت پر بھی بات کی۔ سبھی کے مساوات اور شراکت داری یقینی کر کے ہی ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔بہرحال راہل گاندھی نے جو ویڈیو شیئر کی ہے اس میں وہ کچھ اہم ایشوز پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے بھی نظر آتے ہیں۔ راہل گاندھی نے اپنے پوسٹ میں اس تعلق سے لکھا ہے کہ پٹولے جی اور سندے کنبہ کے ذات پات اور دیگر تفریق کے ذاتی تجربات پر بات کرتے ہوئے ہم نے دلت پکوان کے تئیں بیداری کی کمی اور اس ثقافت کے ڈاکومنٹیشن کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ راہل گاندھی اپنے پوسٹ کے آخر میں یہ بھی لکھتے ہیں کہ بہوجنوں کو حصہ داری اور حقوق آئین دیتا ہے، اور اس آئین کی حفاظت ہم کریں گے۔ لیکن سماج میں سبھی کی سچی شراکت داری اور مساوات تبھی ممکن ہوگا جب ہر ایک ہندوستانی دل میں بھائی چارہ کے جذبہ کے ساتھ کوشش کرے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری قصبہ میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق
خطہ چناب

Related

برصغیر

بحریہ کی شاندار کاکردگی | جلتے ہوئے جہاز سے 14اہلکاروں کو بحفاظت نکالا

July 1, 2025
برصغیر

تلنگانہ فارما پلانٹ میں دھماکہ | ہلاکتوں کی تعداد 34تک پہنچی | وزیر اعظم کا اظہار رنج

July 1, 2025
برصغیر

ہماچل میں بارش سے تباہی | پنڈوہ ڈیم لبریز، 1ہلاک، 7لاپتہ

July 1, 2025
برصغیر

مانسون پورے ملک میں سرگرم | معمولات درہم برہم، کئی ریاستوں میں سیلابی صورتحال

July 1, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?