عظمیٰ نیوزسروس
جموں//کابینہ کی تقرری کمیٹی نے راگھولنگر، آئی اے ایس (یو ڈی2009) کو محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے تحت جوائنٹ سیکریٹری سطح پر نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) کے سیکریٹری کے طور پر تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ایک حکم کے مطابق، لنگر سات سال کی مشترکہ مدت کے لیے چارج سنبھالنے کی تاریخ سے 3اکتوبر 2025تک یا اگلے احکامات تک، جو بھی پہلے ہو، اس کردار میں کام کریں گے۔