یو این آئی
دبئی// نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے بلے باز راچن رویندر کو مردوں کے زمرے میں اورویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز کو خواتین کے زمرے میں اکتوبر کے مہینے کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے جمعہ کو اکتوبر کے مہینے کے لیے آئی سی سی مینز اینڈ ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈز کے لیے منتخب کھلاڑیوں کا اعلان کیا۔ نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے بلے باز راچن رویندرا کو اکتوبر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی پرپلیئر آف دی منتھ کھلاڑی قرار دیا گیا۔ آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز کو خواتین کی کیٹیگری میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔