رمیش کیسر
نوشہرہ //نوشہرہ سب ڈویژن کے رانی بڈیشور گائوں میں محکمہ صحت کی جانب سے ایک روزہ کیمپ لگایا گیا جس میں مقامی لوگوں کے آیوشمان کارڈ بنائے گے ۔محکمہ کے حکام نے بتایا کہ بدھ کے روز منعقدہ کیمپ کے دوران مقامی علاقہ کیساتھ ساتھ ملحقہ دیہا ت کے لوگوںنے کیمپ میں بڑی تعداد میں شرکت کی ۔انہوں نے بتایا کہ اس خصوصی کیمپ کے دوران ایسے لوگوں کے آیوشمان کارڈ بنائے گئے جن کے پاس مذکورہ کارڈ نہیں تھے ۔اس کیمپ کے دوران محکمہ کی ایک خصوصی ٹیم نے لوگوں کو مختلف سکیموں کے سلسلہ میں خصوصی جانکاری فراہم کی ۔حکام نے بتایا کہ کیمپ کے دوران آیوشمان کارڈ کیساتھ ساتھ لوگوں کو مختلف بیماریوں اور اُن سے بچائو کے سلسلہ میں خصوصی جانکاری فراہم کی گئی ۔