عظمیٰ نیوز سروس
جموں// جموں و کشمیر نے ہفتہ کو مہاراشٹر کے( بی کے سی)سٹیڈیم میں اپنے ایلیٹ ‘اے رنجی ٹرافی مقابلے میں ستاروں سے سجی ممبئی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔205 کے ہدف کے تعاقب میں جموں و کشمیر نے پانچ وکٹ گنوا دیئے۔ ایک وقت میں، جموں و کشمیر کی ٹیم 112/1 پر تھی، لیکن پھر 159 تک پہنچنے پہنچتے 5وکٹ گر گئے۔اس کے بعد عابد مشتاق اور کنہیا وادھاون کے درمیان شراکت نے ٹیم کو دفاعی چیمپئنز کے خلاف مقابلہ جیتنے میں کامیابی دا دی۔ جیت کے ساتھ ہی جموں و کشمیر پوائنٹس ٹیبل میں نمبر 2 پر پہنچ گیا ہے۔ ممبئی ٹیم اسکواڈ میں بین الاقوامی کرکٹرز اجنکیا رہانے ، روہت شرما، یشسوی جیسوال، شریاس آئیر، شیوم دوبے، اور شاردول ٹھاکر شامل تھے۔جموں و کشمیر کے 27 سالہ یودھویر سنگھ چاڈک کو آل رائونڈ کارکردگی کے لیے مین آف دی میچ قرار دیا گیا جس نے میچ میں سات وکٹیں حاصل کیں اور 20 رنز بنائے۔