سوپور//وزیراعظم اجول اسکیم کے تحت سوپور کے جنگلاتی علاقہ رام پور اورراج پورہ میں غریبی کی سطح سے نیچے گزربسر کرنے والے اوردیگرمستحق خواتین میں 175ایل پی جی کنکشن یونیورسل گیس ایجنسی سوپورنے محکمہ جنگلات کے اشتراک سے ایک تقریب پرمفت تقسیم کئے۔اس موقعہ پر کنسرویٹر نارتھ سرکل اور ڈی ایف او سوئل کنزرویشن،ڈی ایف او لنگیٹ ڈویژن،ڈی ایم ایس ایف سی کپوارہ،رینج آفیسر کنڈی سوپوربھی موجود تھے۔اس موقعہ پر عرفان رسول وانی کنسرویٹر نارتھ سرکل نے کہا کہ ہم نے یہ پروگرام یونیورسل گیس ایجنسی سوپور کے اشتراک سے شراکت پروجیکٹ (جنگلات کے تحفظ کیلئے تمام متعلقین کویکجا کرنے )کے تحت شروع کیا ہے،تاکہ جنگلات کاتحفظ یقینی بنایا جائے اور ان گائوں کو دھوئیں سے نجات دلائی جائے۔انہوں نے لوگوں پرزوردیا کہ وہ اس سکیم کے فوائد جیسے کم قیمت،صحت کابچائو،ماحولیاتی بچائو وغیرہ کومدنظررکھتے ہوئے اس کا پوراپورافائدہ اُٹھائیں ۔انہوںنے کہا کہ روایتی چولہا جلانے سے خواتین کو کافی تکالیف اُٹھاناپڑتی تھیں اور ان کاصحت بھی متاثرہوتا تھا۔انہوں نے یونیورسل گیس ایجنسی سوپور اور محکمہ جنگلات کے ملازمین کاشکریہ اداکیا جن کی کاوشوں سے یہ پروجیکٹ کامیاب ہوا۔