سرینگر//پولیس نے منشیات کا دھندہ کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے چرس کی بڑی مقدار برآمد کرلی ۔ رام منشی باغ پولیس سٹیشن سے وابستہ ایک ٹیم نے ایک خاص اطلاع ملنے کے بعد علاقے میں بشیر احمد حجام ولد غلام احمد حجام ساکن ملہورہ شوپیان کو دھر لیا اور اس کی تحویل سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کیا ۔ پولیس نے اس کے خلاف کیس زیر ایف آئی آر نمبر122/2017 زیر دفعہ 08/20 NDPS Act درج کرکے مذید تحقیقات شروع کی۔