رام سڑک حادثہ میں10زخمی،3کی حالت نازک

Towseef
1 Min Read

نواز رونیال

رامبن //ضلع رام بن کے کنگال میں ایک ٹا ٹا موبائل سڑک پر پلٹنے سے 10باراتی زخمی ہو گئے ہیں جن میں تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ملی جانکاری کے مطابق ٹا ٹا موبایل زیر نمبر رام بن کے باطلی سے نیل جارہی تھی کہ کنگا کے مقام حادثہ کا شکار ہوگیا جسمیں 10لوگ زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو ضلع ہسپتال رام بن علاج کے لیے بھرتی کروایاگیا جن میں 2کوبعد میں سرینگر اور ایک کو جموں ریفر کیا گیا۔

Share This Article