رام بن // ضلع رام بن کے میترا سے کسانوں کے ایک گروپ کو ضلع ترقیاتی کمشنر نے سکاسٹ کشمیر میںتین روزہ ایکسپوجر و ٹریننگ میں شرکت کرنے کیلئے ہر ی جھنڈی دکھا کر دورے کے لئے روانہ کیا۔اس دورے کا اہتمام وزیر اعلیٰ کے اپیکلچر کلسٹر پروجیکٹ کے تحت کیا گیا ہے ،جس میں ضلع کے 40کسان شرکت کر رہے ہیں۔پروجیکٹ کے نوڈل افسر یاض احمد ریشی نے،اے ڈی اے گول رشید شان، اے ای او چملواس وحید میر اور وی اے ای اے بانہال غلام قادر ڈار کسانوں کے ہمراہ تھے۔دورے کے دوران کسان وادی میں مختلف نامور زرعی اداروں کا بھی دورہ رکیں گے۔دورے کے دوران اہم توجہ جدیدسائنسی طریقہ اور زرعی و اپیکلچر شعبہ میںایپلائڈ ٹیکنالوجی کے متعلق جانکاری اکٹھا کرنے پر ہوگا۔اس موقعہ پر ڈی سی نے کسانوں کو ایسے پروگراموں کا بھر پور فائدہ اُٹھانے کی تلقین کی، تاکہ وہ دور جدید کی تکنیک سے واقف ہوجائیں گے اور اسے اپنے کھیتوں میں لاگوکریں گے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کی بھلائی کے لئے ایسے پروگرام بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کی اشد ضرورت ہے، تاکہ کسانوںکو فائدہ ہو۔اس موقعہ پر دیگران میں چیف اگریکلچر افسر کے کے نقاشی و دیگر افسران بھی شمال تھے۔