رام بن// ضلع رام بن کے گول سنگلدان سمبڑ اور میتراں علاقوں کو جوڑنے کیلئے دریائے چناب پرجموں ۔سرینگر قومی شاہراہ کی اولڈ ائیلائنمنٹ پر واقع ایک پُل لوگوں کے لئے درد سر بن گیا ہے کیونکہ اس پُل کو سرکار اور گریف نے 2004میں غیر محفوظ قرار دیا گیا ہیاور اسکی سر نو عمیر کے لئے کوئی قدم نہیں اُٹھایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق محکمہ تعمیرات عامہ نے اس سلسلہ میں چیف انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ کو تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ پیش کی ہے ،تاکہ اس پُل کی تعمیر ،ڈیزائن اور فنڈز کی دستیابی کے انتظامات کئے جا سکیں۔حُکام نے اس پُل سے گاڑیوں کی نقل و حرکت کو بند کر دیا ہے جسکی وجہ سے لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ انہیں دور دراز راستوں سے اپنے منزل و مقصود کی جانب روانہ ہوتا پڑتا ہے۔جس سے نہ صرف انکو زیادہ کرایہ ادا کرنا پڑتا ہے بلکہ وقت بھی ضائع ہوتا ہے۔ذرائع کے مطابق اس پُل کو 2014 کے سیلاب سے شدید نقصان ہوا ہے ۔اس پُل سے تحصیل گول کے 60سے زائد دیہات کے لوگوں کا آنا جانا ہوتا ہے۔انہیں اولڈ رام بن تک جانے کے لئے کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس پُل پر ٹریفک بند ہونے سے تحصیل گول کے لوگوں کو سفر کافی خطر ناک بن گیا ہے۔