رام بن//ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی رام بن کی جانب سے مہاتما گاندھی کی سالگرہ منانے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ،جس میں کمیٹی کے عہدہ داروں بشمول سابقہ ایم ایل اے اور سیکرٹری پردیش کانگریس کمیٹی اشوک کمار ڈوگرہ اور کمیٹی کے درجنوں عہدہ دارون نے شرکت کرکے مہاتما گاندھی کو گلہائے عقیدت ادا کیا۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اشوک شرما نے قومی یکجہتی کے لئے کام کرنے کو کہا اور جنگ آزادی میں مہاتما گاندھی کے رول کو یاد کرنے کو کہا ۔اس موقعہ پر گاندھی جی کی زندگی پر ایک مباحشہ کا مقابلہ بھی منعقد کیا گیا ،جس میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رام بن ،گورنمنٹ ہائی سکول پرنوٹ،کمل کیڈمی ہائی سکول چندر کوٹ اور وشال اکیڈمی میتراں نے شرکت کی۔شرکت کرنے والے طلاب کو اسناد اور انعامات سے نوازا گیا ۔اس موقعہ پر حاضرین میںضلع کمیٹی ، بلاک کمیٹی رام بن اور بٹوت کے صدور .بھی شامل تھے۔گاندھی گلوبل فیملی رام بن یونٹ کے عہدہ داروں محمد خالد وانی، اور راکیش کوتوال نے بی اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد کی جس میں مہاتما گاندھی کو گلہائے عقیدت نذر کیا گیا اور لوگوں کو گاندھی جی کی تعلیمات اور اصولوں کو اپنا نے کی تلقین کی۔.