رام بن//ریاست جموں و کشمیر کے دیگر اضلاع اور سول سکرٹریٹ کی طرح رام بن ضلع میں بھی کے اے ایس آفیسرس ایسو سی ایشن کا الیکشن منعقد ہوا۔اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر (ARTO) ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گورویندر جیت سنگھ کے مطابق ضلع میں کل 10ووٹران میں سے 7 ووٹران نے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع ایڈمنسٹریٹو کمپلیکس رام بن میں پریذائڈنگ آفیسر ،نائب تحصیلدار رومیش چندر کے زیر کنٹرول الیکشن 10 بجے سے4بجے بعد دوپہر تک جاری رہا ۔.