رام بن//عام لوگوں اور صارفین نے شکایت کی ہے کہ انہیں کھانڈ اور آٹافراہم نہیں کیاگیا۔لوگوں نے شکایت کی ہے کہ اس پہاڑی ضلع میں صارفین کو چینی اور آٹے کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔یہ پہلی بار ہے کہ لوگوں کو اس ضلع میں چینی اور آٹے کی قلت کا سامنا ہے ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ یہ حکومت اور متعلقہ وزیر کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ ضلع میںخوراک ،شہری رسدات و امورصارفین کی کارکردگی مایوس کن ہے۔ انہوں نے بتایاکہ لوگوں کو گزشتہ 5ماہ سے صارفین کو خدا کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے یہاں تک کہ محکمہ کے سیلز مینوں کو عوام کے غصہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لوگوں نے کہا کہ انہیں خدشات ہیں کہ محکمہ کے افسران چینی کے کوٹہ کی کالابازاری کررہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ پانچ ماہ سے کھانڈ دستیاب نہیںہوئی ۔