رام بن//رام بن میں پارٹی کے ضلعی انتخابات کے سلسلہ میں پارٹی کارکنوں کا ایک ڈیلی گیٹ اجلاس یہاں میترا میں منعقد ہوا ،جس کی قیادت پارٹی کے پردیش صدر غلام احمد میر نے کی۔انہوں نے ضلع میں پارٹی کے انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے پارٹی کارکنوں اور عہدہ داروں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کو زمینی سطح پر مستحکم بنانے کے لئے کام کریں۔اس سے قبل پارٹی سڈر نے جموں خطہ کے دیگر اضلاع کا دورہ کرکے پارٹی کے انتخابات کی تیاریوں کاجائزہ لیا۔انہوں نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی جانب سے شروع کی گئی ممبر شپ مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی ہے اور ڈیلی گیٹوں کو بلاک صدور کا انتخاب کرنے کے لئے نامز د کیا گیا ہے۔بلاک صدور بذریعہ ووٹ ضلع صدور کا انتخاب کریں گے۔اس موقعہ پر سابقہ وزیر و پارٹی کے نائب صدر شام لعل شرما نے آئین کے دفعہ 35. ۔اے کے ساتھ مخلوط سرکار کی چھیڑ چھاڑ کرنے کی سخت مذمت کی۔اس موقعہ پر مقررین میں ایم ایل اے بانہال وقار رسول وانی، ایم ایل سی شام لعل شرما ، سابقہ ایم ایل اے رام بن اشوک کمار ،ضلع صدر کانگریس ارون سنگھ راجو ،ضلع صدر خواتین ونگ نریندر کور اور کارگزار ضلع صدر فاروق کٹوچ بھی شامل تھے۔