رام بن //ضلع رام بن میں ضلع انتظامیہ کے اشتراک سے محکمہ صحت و خاندانی بہبود نے کیڑوں سے مبرا (Deworming)قومی دن منانے کے لئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا .۔سی ایم او رام بن ڈاکٹر سیف الدین خان، سی ای او ڈاکٹر چندر شیکھر ،ڈپٹی سی ای او بال جی تھپلو ،پرنسپل جی ایچ ایچ ایس رام بن ،میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ضلع ہسپتال ڈاکٹر ڈی وی سنگھ ،ڈپٹی سی ایم او ڈاکٹر اقبال بھٹ،نوڈل افسر نیشنل ڈی ورمنگ ڈے ڈاکٹر مجید بھٹ و ضلع کے دیگر افسروں و اہلکاروں نے ا س تقریب میں شرکت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر ظارق حُسین گنائی نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کے طلبا میںڈی ورمنگ دوائی تقسیم کرکے قومی دن کا افتتاح کیا ۔اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اس دن کا مقصد 1سے19سال کی عمر کے بچوں میںسکولوں اور آنگن واڑی مراکز میںڈی ورمنگ دوائی پلانا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں بچوں میں ایسے کیڑے پائے جاتے ہیں جو انکی مقوعی غذا کھا لیتے ہیں ،جسکی وجہ سے ان میں خون کی کمی و جسمانی نشو نما کی کمی وغیرہ بیماریاں ہوتی ہیں۔اس موقعہ پر سی ایم اونے بتایا کہ اس مہم کے لئے محکمہ صحت کے 2000اہلکارون کے علاوہ آنگن واڑی ورکروں،ضلع اطلاعاتی مرکز رام بن، سکولوں کے اساتذہ اور پی ایچ ای ورکروں کو بھی اس کام پر لگایا گیا ہے،تاکہ اس مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔اس سلسلہ میں محکمہ صحت نے ان کو ضروری تربیت فراہم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں 941سکولوں کے153510 بچوں کو یہ دوائی پلانے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے۔یہ مہم ضلع کے تمام میڈیکل بلاکوں میں چلائی جا رہی ہے،جہاں پر متعلقہ ایس ڈی ایمزنے اس مہم کا باضابطہ افتتاح کیا ۔ضلع کے بھارتیہ ودیا مندر ہائی سکول ،ضلع ہسپتال رام بن اور مختلف تعلیمی اداروں میں بھی ایسی تقریبات منعقد کی گئیں ۔