رام بن//رام بن میں منشیات اسمگلنگ کی لعنت کے خلاف اپنی خصوصی مہم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پولیس نے پولیس چیک پوسٹ رام بن پر ایک گاڑی روک کر ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 16 کلوگرام پوست کا بھوسہ برآمد کرلیا۔ خصوصی آپریشن گروپ (ایس جی) اور پولیس کے ذریعہ رکھے ہوئے مشترکہ ناکا میں معمول کی چیکنگ کے دوران شان پیلس کے مقا م پرہماچل پردیش نمبر کی گاڑی ،جو اننت ناگ سے آرہی تھی ،کو روکا گیااور تلاشی کے دوران گاڑی سے 16 کلوگرام پوست کا بھوسہ برآمد ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ گاڑی کے ڈرائیور کی شناخت مہندر سنگھ ولد امی چند سکنہ گاؤں درنگ تحصیل جوالامکھی ضلع کانگڑا ہماچل پردیش کو موقع سے گرفتار کیا گیااور اس کے خلاف تھانہ رام بن میں کیس درج کرلیاگیا