رام بن//رام بن میں تین روزہ ریڈ کرس میلہ اختتام پذیر ہوا ۔میلے کے تیسرے روز کی خاص بات قرعہ اندازی اور رنگا رنگ تمدنی پروگرام تھا ۔میلے کے تیسرے روز ایم ایل اے رام بن نیلم کمار لنگہے ،ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن محمد اعجاز ،کمانڈر 11 سیکٹر آر آر کرنل لوہا مرور نے تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں اے ڈی ڈی سی رویندر ناتھ سادھو ،اے ایس پی، سی پی او، اے سی ڈی، سی ایم او، پی ایچ ای ،پی ڈبلیو ڈی کے ایگزیکٹو انجینئرس ،اے ڈی فشرئیز، ڈپٹی سی ای او ،بی ڈی او، معزز شہریوں نے شرکت کی ۔تقریب کے دوران متعدد پروگام پیش کئے گئے جن میں سپورٹس، تمدنی اور موسیقی پروگرام قابل ذکرہیں۔اس کے علاوہ کھانے و پینے ، گیمز کے مختلف اسٹال بھی لگائے گئے تھے۔اسکے علاوہ معلوماتی جانکاری کے لئے بھی اسٹال لگایا گیا تھا جہاں سے لوگ متعلقہ سوسائٹی سے متعلق جانکاری حاصل کر رہے تھے۔اس موقعہ پر ایم ایل اے رام بن نے اپنے خطاب میں ریڈ کرس سوسائٹی کی جانب سے آفات سماوی کے دوران مدد مہیا کرنے کے رول کی سراہنا کی۔اُنہوں نے کہا کہ اس تنظیم کے رضاکاروں کی جانب سے ا نجام دی ہوئی خدمات قابل ستائش ہیں۔اُنہوںنے کیو ٓر ٹی رام بن کے ایک سرگرم کارکن امت گپتا کے ایصال ثواب کے لئے دو منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کے لئے کہا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے اپنے خطاب میں کہا کہ میلہ منعقد کرنے کا مقصد لوگوں کو ریڈ کراس سوسائٹی کی کارکردگی سے واقف کرانا تھا۔اُنہوں نییہ میلہ کامیاب بنانے کے لئے آفیسروں،اہلکاروں ،کیو آر ٹئیز کے رضاکاروں ،سوسائٹی کے ممبران اور دیگران کا شکریہ ادا کیا ۔مرحوم امت گپتاکی اہلیہ پلوی گپتا کے علاوہ سینئر سٹیزنز ،کلاکاروں ،سپورٹس مین، اور ریڈ کراس سوسائٹی کے رضاکاروں کی عزت افزائی کی گئی۔میلہ کے دوران قرعہ اندازی سے انعامات کا اعلان کیا گیا ۔ٹکٹ نمبر 14807کو پہلا انعام آلٹو 800 کار ملی۔ ٹکٹ نمبر20563 , 24349 کو دوسرا انعام موٹر سائیکل دئے گئے۔ٹکٹ نمبر 3839, 1287 , 13262کو تیسرا انعام تین سکوٹیاں دی گئی،ٹکٹ نمبر ات 18700,18566 and 20168 کو چوتھا انعام تین ریفریجریٹر دئے گئے۔پانچواں انعام ٹکٹ نمبرات13433, 7561, 3166, 7129, 2131, 10436, 4268, 2264, 11292 , 5466,(دس) و 4891, 11608, 23881, 3809, 9990, 813, 12407, 507, 8136 and 21072. دئے گئے۔