ایم ایم پرویز
رام بن//رام بن کے بی جے پی کے حامیوں اور کارکنوں نے پارلیمانی انتخابات میں پارٹی کی جیت کا جشن منایا۔بی جے پی کی جیت کا جشن منانے کے لئے رام بن میں پارٹی کے حامیوں اور کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور منگل کی شام انتخابات کا اعلان ہونے کے بعد ضلع ہیڈکوارٹر، قصبہ رام بن میں ایک جیت کی ریلی نکالی۔ریلی کا انعقاد ضلعی یونٹ نے کیاجس میں نوجوانوں اور خواتین پارٹی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں پارٹی کا جھنڈا اٹھا رکھا تھا۔پارٹی کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کرکے اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کرکے جیت کا جشن منایا۔کچھ خواتین پارٹی کارکنوں نے بھی تقریبات میں حصہ لیا۔پارٹی کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور پارلیمانی انتخابات میں تیسری بار کامیابی پر نریندر مودی کی ستائش کرتے ہوئے نعرے لگائے۔پرانے ضلع ہیڈکوارٹر ٹاؤن میترا کے مختلف بازاروں سے گزرنے کے بعد ریلی پرامن طور پر منتشر ہوگئی۔