محمد تسکین
رام بن //پہاڑی ضلع رام بن میں ہفتے کے روز موسم کے حوالے سے دھوپ اور بادلوں کا کھیل جاری رہا اور سہہ پہر بعد شاہراہ کے ناشری رام بن اور رامسو کے سیکٹر کے علاوہ رام بن، بانہال ضلع کے کئی پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارشیں اوربرفباری کے ساتھ ہوئی جبکہ سناسر اور اس کے پہاڑوں پر بارشوں کے ساتھ ہلکی برفباری بھی ہوئی تاہم شام ہوتے ہوتے موسم ابر آلود ہی تھا اور برفباری سے متاثرہ علاقوں میں شدید سردی تھی۔محکمہ موسمیات نے آئندہ یکم مارچ سے بارشوں اور برفباری کے موسم کی پیشن گوئی کر رکھی ہے۔