بانہال//جموں کے رام بن علاقے میں المناک سڑک حادثے کے بعد لاپتہ ہوئے ریلوے پولیس سب انسپکٹر اور اس کے دو بچوں کی نعشیں ڈھونڈ نکالنے کیلئے چھٹے روز بھی آپریشن جاری رہا جس دوران ایس ڈی آر ایف اہلکاروں کی خدمات بھی حاصل کر لی گئیں۔ رام بن میں26جولائی کو اس وقت ایک المناک حادثے پیش آیا جب ایک نجی کار ،جس میں شمالی ریلوے میں تعینات سب انسپکٹر کا کنبہ سوار تھا،دریائے چناب میں جاگری ۔ پانچ روز بعد ریلوے پولیس افسر کی اہلیہ کی نعش ریاسی سے بر آمد کر لی گئی جبکہ سب انسپکٹر اور اس کے دو بچوں کی نعشیں ابھی تک بر آمد نہیں ہو سکی ہیں۔