رام بن//سڑک حادثہ میں اس وقت دو افراد زخمی ہوئے جب ایک کار اور تویرا گاڑی آپس میں ٹکرائیں۔پولیس کی ایک اطلاع کے مطابق ایک تویرا زیر رجسٹریشن نمبر JK02AF-2797 ،جو کہ رام بن کی جانب رواں تھی ، جموں سرینگر قومی شاہراہ پر مہر کے نزدیک مخالف سمت سے آرہی ایک سوفٹ کار زیر نمبر JK19-3752 کے ساتھ ٹکرائی ۔جسکے نتیجہ میں دو افرا د اور ایک بچہ زخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور ضلع ہسپتال رام بن محالجہ کے لئے منتقل کیا گیا ۔زخمیوں کی پہچان جے ای ناصر احمد بالی اُسکی بیوی تبسُم اور انکے بچہ کے طور کی گئی ہے۔حادثہ میں ملوث دونوں گاڑیوں کو ضبط کر دیا گیا ہے اور پولیس اسٹیشن رام بن میں اس سلسلہ میں ایک کیس درج کیا۔