رام بن// رام بن میں محکمہ تعلیم کے درجہ چہارم کے ملازمین نے ایک ایسو سی ایشن کی تشکیل عمل میں لائی۔اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم کے زون بانہال،گول، بٹوت ،اُکھرال، رام بن اور کھاری کے ملازموں نے ایک میٹنگ منعقد کی ،جس میں اتفاق رائے سے سریندر سنگھ بالی کو صدر مقرر کیا گیا ۔نثار احمد ڈینگ کو ایسو سی ایشن کا نائب صدر بنایا گیا ہے۔ دونوں عہدہ داروں نے مالزموں کو یقین دلایا کہ وہ درجہ چہارم کے ملازمین کے عرصہ دراز سے التوا میں پڑے ہوئے مطالبات کے حل کےلئے کام کریں گے۔ان مطالبات میں ضلع وار سینیارٹی لسٹ، محکمانہ ترقیاں، تنخواہ میں تفاوت۔ایس آر او308 کے دفعہ جات کو لاگو کرنا بھی شامل ہے۔