نواز رونیال
رامبن // مرکزی زیرانتظام جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع ہیڈکوارٹر رامبن جنرل بس اسٹینڈ کی از سر نو تعمیر کا کام گزشتہ سال شروع کیا گیا تھا جس کا تقریبا پینتیس سے چالیس فیصد کا کام تعمیراتی کمپنی کی جانب سے پورا کیا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ انیس کروڑ روپے کی مالیت سے بنائے جارہے بس اسٹینڈ میں دو پارکنگ فلور ایک کمرشل و اوپن اسکائی ریسٹورنٹ بنایا جارہا ہے۔تعمیری کام کے دوران ضلع ہیڈکوارٹر رام بن میں مسافروں ڈرائیوروں کو فی الحال سخت مشکلات درپیش ہے۔ مسافر بردار گاڑیوں کے ڈرائیور گاڑیوں کو سڑک پر کھڑی کر کر نے پر مجبور ہیں ہیں جس سے دوکان داروں کے کاروبار پر برا اسر پڑھتا، ہے۔ گاڑیوں کے بدترین جام کی وجہ سے دکانوں تک خریداری کا سامان لینے کے لئے صارفین کو مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ بس اسٹینڈ کی تعمیر کا کام مکمل ہونے سے ضلع رام بن ہیڈکوارٹر میں مسافروں کو پریشانی سے نجات ملیں گی وہی تاجر طبقے کیلئے بھی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔اس وقت تعمیری کام شد و مد سے جاری ہے۔ نیشنل کانفرنس کے زونل صدر عارف وانی نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ بس اسٹینڈ کا کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ رامبن کی عوام کے علاوہ کاروباری لوگوں کو راحت ہوسکے۔