محمد تسکین
بانہال //بدھ کی علی الصبح سے ضلع ریاسی اور ضلع رام بن میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر پیش آئے سڑک کے دو الگ الگ حادثات میں چار غیر ریاستی افراد لقمہ اجل بنے ہیں جبکہ چار دیگر زخمی ہوئے ہیں ۔بدھ کی صبح جموں سرینگر قومی شاہراہ مگر کوٹ کے مقام پنتھیال ٹنل نمبر 5 کے باہر ایک کار لڑھک کر نیچے پوگل پرستان نالہ میں گر گئی، جس کے نتیجے میں نامعلوم ڈرائیور اور ایک خاتون سوار کی موت موقع پر ہی واقع ہوگئی جبکہ تین خواتین سمیت چار دیگر زخمی ہوئے ہیں اور انہیں پہلے رامسو ہسپتال میں طبی امداد دی گئی اور بعد میں زخمیوں کو سب ضلع ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا جہاں سے انہیں مزید علاج کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ تمام سوار یونیورسٹی طالب علم تھے اور مختلف ریاستوں ریاستوں کے رہنے والے ہیں اور بظاہر سیاحت کی غرض سے کشمیر آ رہے تھے ۔ منگل کی صبح قریب چھ بجے حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس سٹیشن رامسو اور ہمالین کیو آر ٹی رامسو کے رضاکار موقع واردات پر پہنچے اور انہوں نے بچائو کاروائیوں کا آعاز کیا۔ بچائو کاروائیوں کی نگرانی ایس ڈی پی او بانہال منجیت سنگھ کر رہے تھے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ یہ کریٹا کار زیر نمبر PB36J/ 3100جموں سے وادی کشمیر کی طرف جارہی تھی اور مگرکوٹ کے نزدیک ٹنل نمبر 5 کے پار کرتے ہی یہ کار بائیں طرف ہائے وے پل کی طرف مڑنے کے بجائے ناک کی سیدھ میں سڑک سے 250فٹ نیچے نالہ میں گر گئی ۔ انہوں نے کہا کہ اطلاع ملنے ہی رامسو پولیس ، ایس ڈی پی او بانہال اور ہمالین کیو آر ٹی رامسو کے رضاکاروں پر مشتمل ٹیموں نے نیچے نالہ میں گری کار کے سواروں کیلئے بچاؤ کاروائیوں کا آغاز کیا اور بچائو ٹیموں نے دو افراد کو موقع پر ہی مردہ پایا جبکہ چار زخمیوں کو فوری طور پر کھائی سے نکال کر رامسو ہسپتال سے بانہال پہنچایا گیا ۔ بعد میں ڈاکٹروں نے چاروں زخمیوں کو مزید اور بہتر علاج کیا گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کیا گیا ہے۔ پولیس نے زخمیوں کی شناخت 19سالہ نیہا ساکنہ مدھ پردیش ، میگھا عمر 18سال ساکنہ اندھرا پردیش ، 19سالہ منیشا ساکنہ آندھرا پردیش اور پرات عمر 29سال ساکنہ راجستھان کے طور کی ۔پولیس نے بتایا کہ لاشوں کو شناخت کرنے اور دیگر قانونی کارروائیوں کیلئے پی ایچ سی رامسو سے ضلع ہسپتال رام بن کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا اور پولیس نے ضابطہ کی کاروائی شروع کر رکھی ہے۔ اس سے پہلے ضلع رام بن کے ہمسایہ ضلع ریاسی میں ڈمپر کے ایک حادثے میں دو افراد مارے گئے ہیں ۔ منگل کی علی الصبح ضلع ریاسی کی تحصیل چسانہ کے گلاب پورہ علاقے میں ایک ڈمپر زیر نمبر UP85ET/4951کے حادثے میں دو غیر ریاستی باشندے موقع پر ہی ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق یہ حادثہ منگل کی علی الصبح صبح 4بجکر 30منٹ پر اسوقت پیش آیا جب بکوری سے سنگری کی طرف انے کے دوران یہ ڈمپر تحصیل چسانہ میں سڑک سے لڑھک کر دو سو فٹ نیچے گہری کھائی میں جاگرا۔ انہوں نے کہا کہ کہ حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے ہیں ۔ پولیس نے مہلوک افراد کی شناخت شناخت کے 41سالہ سریندر سنگھ ولد گڑ لال سنگھ ساکنہ ننگل دوار ضلع گرداس پور اور 25سالہ منا کمار ولد وندھیاچل پرساد ساکن مہمدا پولیس سٹیشن گرکھا سرن پنچاب کے طور کی۔ حادثے کا شکار ہوا ڈمپر SGI نامی تعمیراتی کمپنی سے منسلک بتایا جاتا ہے ۔