کپوارہ//سرحدی ضلع کپوارہ کے رامحال علاقے کے متعدد دیہات بجلی سپلائی سے محروم ہیں اور شام ہوتے ہی یہ علاقے گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں ۔رامحال کے ہر ڈونہ ،وار پورہ ،کلی پورہ اور کھئی پورہ سمیت مختلف علاقوں کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ ان علاقوں کے بجلی ٹرانسفار مر عرصہ¿ دراز سے خراب پڑے ہیں اور لوگو ں نے چندہ جمع کر کے ان کو ہندوارہ میں قائم بجلی ورکشاپ پہنچایا جہا ں ابھی تک ان کو ٹھیک کر کے واپس نہیں لایا گیا ۔ان علاقوں کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ وہ با ضابطہ ہر ماہ بجلی فیس ادا کرتے ہیں لیکن اس کے با وجود بھی صارفین کو معقول بجلی سپلائی فراہم نہیں کی جاتی ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ اُن کی شکایت سننے کے لئے کوئی بھی بجلی اہلکار تیار نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر فوری طور پر ان علاقوں کے خراب شدہ بجلی ٹرانسفارمروں کو ٹھیک کر کے دو بارہ نصب نہیں کیا گیا اور صارفین کو معقول بجلی سپلائی فراہم نہیں کی گئی تو وہ سڑکو ں پر آکر زور دار احتجاجی مہم چھیڑ دیں گے جس کی ساری ذمہ دار محکمہ بجلی پر عائد ہوگئی ۔