کپوارہ//رامحال ہندوارہ میں بجلی کے بحران نے صارفین کو پریشان کر دیا ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں محکمہ بجلی نے ایک خفیہ بجلی شیڈول مرتب کیا ہے جس کے نتیجے میں اکثروبیشتر بجلی غائب ہی رہتی ہے ۔ہفرڈہ ،تارت پورہ ،ملک پورہ ،سوچلیاری ،ہنگنی کو ٹ،لیلم ،کینل ،دریل ،ہر ڈونہ ،امڈار پورہ کے لوگو ں نے بتا یا کہ سردی کا موسم شروع ہونے سے قبل محکمہ بجلی نے جو شیڈول ترتیب دیا تھا،پر کئی روز تک عمل کر کے صارفین کو بجلی فراہم کی گئی تاہم بعد میں نا معلوم وجوہات کی بنا پر محکمہ بجلی نے ایک خفیہ بجلی شیڈول کے تحت ان علاقوں کو اندھیرے کی نذر کردیا ۔ لوگو ں کا کہنا ہے کہ سورج غروب ہوتے ہی علاقہ گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ شام کوبجلی آنے کے بعد محض 15منٹ بعد اچانک کا ٹ دی جاتی ہے اور بعد میں ایک یا دو گھنٹہ کے بعد دو بارہ بجلی سپلائی فراہم کی جاتی ہے اور یہ سلسلہ شب و روز جاری رہتا ہے ۔صارفین کا کہنا ہے کہ ولگام را محال میں گرڈ اسٹیشن قائم کر نے کے بعد را محال کے لوگو ں نے راحت کی سانس لی تاکہ اس علاقوں کو بغیر خلل بجلی سپلائی فراہم کی جائے گی لیکن جب سے ولگام رامحال مین گرڈ اسٹیشن قائم کیا گیا تب سے یہا ں کے لوگو ں کو بجلی کے سخت بحران کا سامنا کر نا پڑ تا ہے۔ یہاں کے اکثر دیہات کو جانے والی ترسلی لائنیں آج بھی درختو ں سے لٹکائی ہوئی ہیں ۔