پونچھ//منگناڑ میں 650 کنبوں کو راشن فراہم کرنے کے لئے راشن ڈپو منگناڑ مندر کے پاس کھولا گیا تھا جو وہاں سے بلاجواز ہٹا کر چھ کلو میٹر نیچے دریا کے پاس منتقل کر دیا گیا۔راشن ڈپوکی منتقلی سے عوام کو کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے شبیر حسین نامی مقامی شخص نے کہا کہ ان کی سمجھ سے باہر ہے کہ ہزاروں عوام کو در بدر کیوں کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ منگناڑ جو کہ ایک پہاڑی علاقہ ہے ،پہلے ہی کئی طرح کی مشکلات کاشکار ہے اور اب حکام نے انہیں نئی پریشانی میں ڈال دیاہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی وجہ سے چھ سو کنبہ جات کو پریشان کرنا کہا ںکا انصاف ہے۔ انہوںنے ڈپٹی کمشنر سے مانگ کی کہ ڈپو کو منتقل نہ کیاجائے ۔