عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی //سی پی رادھا کرشنن نے نائب صدر کے انتخاب میں فتح حاصل کی تھی۔ اس عہدہ کے لیے ان کی حلف برداری 12 ستمبر، یعنی جمعہ کے روز ہونے والی ہے۔ اس سے عین قبل رادھا کرشنن نے مہاراشٹر کے گورنر عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ استعفیٰ قبول بھی کر لیا گیا ہے اور گورنر عہدہ کی ذمہ داری دیگر کے حوالے بھی کر دی گئی ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے گجرات کے گورنر آچاریہ دیوورت کو مہاراشٹر کے گورنر کا اضافی چارج سونپا ہے۔ آچاریہ دیوورَت گجرات کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ اب مہاراشٹر کے گورنر کی ذمہ داری بھی سنبھالیں گے۔ رادھا کرشنن (68) جمعہ کے روز نائب صدر کے عہدے کا حلف لیں گے ۔ آئین کے مطابق راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو نو منتخب نائب صدر کو عہدے کا حلف دلائیں گی۔