یواین آئی
نئی دہلی// وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو یہاں بحریہ کے جدید ترین جنگی جہاز امپھال کی نقاب کشائی کی۔اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آر ہری کمار، منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ اور وزارت دفاع اور منی پور کے سینئر افسران موجود تھے۔امپھال کی چوٹی کے ڈیزائن میں بائیں طرف منی پور کے تاریخی ورثے ‘کانگلا محل’ اور دائیں طرف ریاست کی افسانوی مخلوق ‘کانگلا سا’ کو دکھایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ملک کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کے لیے منی پور کے لوگوں کی جانب سے دی گئی قربانیوں کو اہمیت دی گئی ہے۔ ’کانگلا محل‘ منی پور کا ایک اہم تاریخی اور آثار قدیمہ کا مقام ہے۔ ‘کانگلاسا’ منی پور کی ریاستی علامت بھی ہے۔یہ جنگی جہاز مزگاوں ڈوک شپ بلڈرس لمیٹڈ (ایم ڈی ایل) میں بنایا گیا اور یہ گائیڈڈ میزائل سسٹم سے لیس پروجیکٹ 15 بی کلاس کا تیسرا ڈسٹرائر جہاز ہے۔اپریل 2019 میں شروع ہونے کے وقت اس جنگی جہاز کا نام امپھال رکھا گیا تھا اور اسے 20 اکتوبر 2023 کو ایم ڈی ایل نے ہندوستانی بحریہ کے حوالے کیا تھا۔