بانہال // گذشتہ روز چندرکوٹ – راج گڑھ رابطہ سڑک پر پیش آئے حادثہ میں زخمی ہوئی خاتون دم توڑبیٹھی ۔اس طرح اس دلدوز حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے۔ اس حادثے میں چار زخمیوں میں سے جموں کے میڈیکل کالج میں زیر علاج مصرہبیگم زوجہ زاکر حسین ساکنہ راجگڑھ نے پیر کی صبح میڈیکل کالج جموں میں دم توڑا جبکہ اْس کی دو بیٹیاں پہلے ہی اس حادثے میں لقمہ اجل بن چکی ہیں۔ واضح رہے کہ سنیچر کو چندرکوٹ سے راجگڑھ جانے والی ٹاٹا سومو حادثے کا شکار ہوکر گیارہ افراد کی موت کا باعث بنی اور اب مصرعہ بیگم کے زندگی کی جنگ ہارنے کے بعد اس حادثے میں 12 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ اب بھی تین زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے دو میڈیکل کالج جموں میں زیر علاج ہیں۔