سرینگر// پلوامہ میں مرکزی مذاکراتکار کی موجودگی میں ضلع کے راجپورہ علاقے میں فوج نے دو نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے انکی ہڈی پسلی ایک کی۔ذرائع کے مطابق اتوار کورابطہ کار دنیشو شرما جب پلوامہ میں نوجوانوں کے وفود سے ملاقات کر رہے تھے، اس وقت فوج تلاشیوں کے آپریشن سے واپس آرہی تھی،اور اس دوران ضلع کے راجپورہ علاقے میں انہوں نے نوجوانوں کے ایک گروپ کو دبوچ لیا۔بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے ان نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا،تاہم ان میں سے2نوجوانوں کی ہڈی پسلی ایک کردی گئی اور وہ شدید زخمی ہوئے۔دونوں نوجوانوں کو فوری طور پر سرینگر کے صدر اسپتال منتقل کیا گیا۔ادھر زخمی ہوئے نوجوانوں کی شناخت مبشر احمد اور آصف احمد کے بطور ہوئی ہیں۔