عظمیٰ نیوز سروس
راجوری//راجوری ضلع کے مختلف علاقوں میں منگل کو سیکورٹی فورسز نے تلاشی مہم جاری رکھی۔یہ آپریشن کالاکوٹ سب ڈویژن کے باجی مہل میں حالیہ انکاؤنٹر کے پیش نظر سخت حفاظتی اقدام کے طور پر شروع کئے گئے تھے جس میں دو دہشت گرد اور پانچ فوجی اہلکار مارے گئے تھے۔سیکورٹی فورسز نے ضلع کے مختلف علاقوں میں شدید تلاشی شروع کی ہے اور یہ آپریشن منگل کو مسلسل چوتھے دن بھی جاری رہے جبکہ پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیموں نے سی اے پی ایف کی مدد سے آپریشن کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں مزید کوئی پیش رفت نہیں ہوئی لیکن انہوں نے مزید کہا کہ کارروائیاں جاری ہیں۔