Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
پیر پنچال

راجوری کے کنزرویشن ریزرو جنگل کے ایک حصے میں پْراسرار طورپر آگ نمودار گورال جیسی نایاب نوع کے متاثر ہونے کا خدشہ

Mir Ajaz
Last updated: June 12, 2025 10:38 pm
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

 جانوروں اور پرندوں کے مسکن تباہ ،درخت راکھ میں تبدیل، ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

یٰسین جنجوعہ

راجوری//ضلع راجوری کی تحصیل منجاکوٹ کے دھیری ریلیوٹ اور کوٹلی کالابن کے گھنے جنگلات میں مشتبہ حالات میں آگ لگنے کا سنگین واقعہ پیش آیا، جس کی وجہ سے ہزاروں سبز درخت جل کر راکھ ہو گئے اور نایاب جانوروں و پرندوں کے آشیانے تباہ ہو گئے۔مقامی لوگوں کے مطابق یہ آگ دوپہر بعد جنگل میں لگی اور تیزی سے پھیلتی گئی۔ رات کے وقت ایسی جگہوں پر بھی آگ بھڑک اٹھی جو کئی کلو میٹر دور تھیں، جس سے اس بات کا شبہ اور بھی گہرا ہو گیا کہ یہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ دھیری ریلیوٹ اور کوٹلی کالابن کے جنگلات ’’مغلاں گورال جنگلی حیات تحفظ علاقہ‘‘(Mughlan Goral Wildlife Reserve) کا حصہ ہیں۔اس علاقہ کو وائلڈ لائف بورڈ کی 15ویں میٹنگ (مورخہ 18 اکتوبر 2019) میں منظور شدہ تجاویز کے تحت وائلڈ لائف سنکچری اور کنزرویشن ریزرو قرار دئیے جا چکے ہیںجبکہ مذکورہ وائلڈ لائف سنکچری اور کنزرویشن ریزروضلع راجوری اور پونچھ کے مختلف علاقوں منجاکوٹ، تھنہ منڈی اور سرنکوٹ کی تحصیلوں میں 21.30 مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ یہاں کی متنوع آب و ہوا کی وجہ سے جنگلی حیات کی بے شمار اقسام پائی جاتی ہیں۔ان جنگلات میں ہرن، ہمالیائی گورال (پجار)، یورڑ، بھونکنے والا ہرن اور سور ہرن جیسے نایاب جانور پائے جاتے ہیں، جو اس آگ سے شدید خطرے میں آ گئے ہیں۔اسی طرح یہاں ہمالیائی نیل، کوکلاس، سفید تاج والا کلیج، اور برفانی مرغ جیسے خوبصورت پرندے بھی موجود ہیں، جن کے گھونسلے اور انڈے اس مشکوک آگ کی نذر ہو گئے ہیں۔یہ علاقہ منجاکوٹ، تھنہ منڈی اور سرنکوٹ کی تحصیلوں میں پھیلا ہوا ہے اور اپنے بدلتے ہوئے موسم اور اونچائی کی بنا پر حیاتیاتی تنوع میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔یہاں گورال کی ایک چھوٹی لیکن اہم آبادی موجود ہے، جو بکری اور ہرن کے درمیان کی ایک نایاب نوع ہے۔ اس کے علاوہ یہاں ایشیائی سیاہ ریچھ، گیدڑ، ساہی، مور اور دیگر کئی جنگلی جانور بھی موجود ہیں۔ماحولیاتی ماہرین کے مطابق اس طرح کی آگ نہ صرف ان جانوروں اور پرندوں کی موجودہ زندگی کو خطرے میں ڈالتی ہے بلکہ ان کی افزائش نسل، غذا، اور رہائش کے پورے نظام کو برباد کر دیتی ہے، جس کے اثرات طویل مدتی اور ناقابل تلافی ہوتے ہیں۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ فطری نہیں بلکہ شرپسند عناصر کی کارستانی ہے جو جنگلات کو نقصان پہنچانے کی غرض سے ایسی گھناونی حرکتیں کرتے ہیں۔دیر رات کو ختمی اطلاع موصول ہونے تک آگ مسلسل جاری تھی۔دیہی عوام میں اس واقعہ کو لے کر شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آگ لگانے والوں کی فوری شناخت کی جائے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔علاقے کے معززین نے جنگلات، جنگلی حیات اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متاثرہ جنگلات کا معائنہ کریں، نقصانات کا جائزہ لیں اور فوری طور پر بحالی کے اقدامات شروع کریں۔یہ واقعہ اس بات کا انتباہ ہے کہ اگر قدرتی وسائل اور جنگلی حیات کے تحفظ کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو ہمارے آنے والے نسلوں کو قدرت کی ان حسین نعمتوں سے محروم ہونا پڑے گا۔ جنگلات صرف درختوں کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک مکمل قدرتی نظام ہیں جن کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
جموں-سرینگر قومی شاہراہ پرادھمپورکے سمرولی میں پتھر گر آنے کے باعث ٹریفک متاثر
تازہ ترین
رکشا بندھن پر جموں کا آسمان بنا رنگوں کا میلہ چھتوں پر پتنگوں کی جنگ، بازاروں میں خوشیوں کی گونج
جموں
بانہال میں چھوٹی مسافر گاڑیوںاور ای رکشاوالوں کے مابین ٹھن گئی الیکٹرک آٹو کو کسی ضابطے کے تحت صرف قصبہ میں چلانے کی حکام سے اپیل
خطہ چناب
جموں و کشمیر کو دہشت گردی اور منشیات سے پاک بنانے کی ذمہ داری ہر شہری پر عائد ہے | کچھ عناصر ٹی آر ایف کی زبان بولتے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز امن کو یقینی بنانے اور ایسے عناصر کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیلئے پُرعزم:ایل جی
جموں

Related

پیر پنچال

مینڈھرکے قبرستان میں 24اور 4سال قبل دفن میاں بیوی کی لاشیں سالم حالت میں برآمد لینڈ سلائیڈنگ کے بعد دو قبریں زمین سے سامنے آئیں،کفن بھی محفوظ، واقعہ نے عوام کو حیرت میں ڈال دیا

July 19, 2025
پیر پنچال

بالاکوٹ میں بنکروں کی فہرستوں میں مبینہ دھاندلی، پنچایت سیکریٹری اٹیچ، تحقیقات شروع اثر و رسوخ رکھنے والوں کو فائدہ، غریبوں کے ساتھ ناانصافی، عوام کا سخت ردعمل،احتجاج کی دھمکی

July 19, 2025
پیر پنچال

بیگو ناڑا ۔الال رابطہ سڑک خستہ حالی کا شکار عوام محکمہ تعمیرات عامہ کی کارکردگی سے نالاں

July 19, 2025
پیر پنچال

مینڈھر میں چوری کی وارداتیں جاری مین بازار میں سے لاکھوں کے زیورات چوری

July 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?