سمت بھارگو
راجوری//راجوری اور پونچھ اضلاع کے نوجوانوں کے لئے فوج، پولیس اور سنٹرل آرمڈ نیم فوجی دستوں میں خصوصی بھرتی کی مانگ کرتے ہوئے ممبر قانون ساز اسمبلی (ایم ایل اے) پونچھ نے جموں و کشمیر حکومت سے مداخلت کی درخواست کی ہے۔قانون ساز نے معدنی مواد کی قیمتوں میں ہوئے اضافے پر بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا جس سے عام آدمی کے لئے تعمیراتی کام شروع کرنا مشکل ہو رہا ہے۔راجوری اور پونچھ اضلاع کے نوجوانوں کے ملک کی تمام افواج کے ساتھ ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شراکت کا حوالہ دیتے ہوئے، پونچھ حویلی کے ایم ایل اے اعجاز جان نے کہا کہ علاقے کے نوجوان مادر وطن کی حفاظت کے لئے ہمیشہ آہنی دیوار کی طرح کھڑے رہے ہیں۔ موصوف نے کہاکہ ’’میں راجوری اور پونچھ کے نوجوانوں کے لئے تمام فورسز میں خصوصی بھرتی مہم منعقد کرنے کی درخواست کرتا ہوں تاکہ مادر وطن اور قوم کی حفاظت کے تئیں ان کے جوش و جذبے کو صحیح طریقے سے استعمال کیا جا سکے‘‘۔غیر قانون کانکنی کے مسئلہ کے ساتھ ساتھ ریت سمیت معدنی مواد میں تیزی سے اضافہ کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ غیر قانونی کانکنی کو فروغ دے رہی ہے جس سے پریشانی کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ممبر اسمبلی نے کہاکہ ’’یہ کان کنی مافیا کی وجہ سے غیر قانونی کان کنی کا مسئلہ ہے اور معدنی مواد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہیـ‘‘۔