عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ راجوری کے بڈھال گائوں میں پر اسرار اموات کی تحقیقات جاری ہے اور حکومت کو جلد ان اموات کی وجوہات کا پتہ چل جائے گا۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ اموات کسی وائرس یا بیکٹریا کی وجہ سے نہیں ہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ طبی ٹیمیں، ایس آئی ٹی اور وزارت داخلہ کی زیر سربراہی بین وزارتی ٹیمیں اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہیں اور بہت جلد اس کی وضاحت فراہم کی جائے گی۔