سمت بھارگو
سرینگر//راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکڑ میں جہانگیر علاقے میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایک کواڈ کاپٹر کی نقل و حرکت دیکھی گئی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کی۔فوج نے بتایاکہ بھوانی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ سیر میں دشمن کواڈ کاپٹر کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔انہوں نے کہا، “پوسٹ پر تعینات فوجیوں نے اڑنے والی چیز پر کچھ رائونڈ فائر کیے اور وہ غائب ہو گیا اور واپس نہیں آیا”۔ انہوںنے کہا، “جمعہ کی صبح سیکورٹی فورسز کی طرف سے اُس جگہ کے قریب محاصرے اور تلاشی کارروائی شروع کی گئی جس کے دوران ایک پستول، دو بھاری بھرکم میگزین اور پستول کے 37 رانڈ برآمد کیے گئے، “۔علاقے میں آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔”