سرینگر راجوری ضلع میں جمعرات کو کنٹرول لائن پر بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔
کراس ایل او سی فائرنگ کا یہ واقعہ سندربنی سیکٹر میں آج صبح پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق اس واقعہ میں ایک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ کراس ایل او سی فائرنگ پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد شروع ہوگئی۔