سرینگر/راجوری ضلع میں سنیچر کو کنٹرول لائن پر ایک زور دار دھماکے کی زد میں آکر ایک فوجی آفیسر ہلاک ہوگیا۔
ذرائع نے کہا کہ یہ دھماکہ راجوری کے نوشیرا لام جہانگیرعلاقے میں ہوا۔
اس دھماکے کی وجہ سے فوج کی انجینئر ونگ کا ایک آفیسر بری طرح زخمی ہوگیا ، جو بعد میں دم توڑ بیٹھا۔
ہلاک شدہ فوجی آفیسر کی شناخت فوری طور معلوم نہیں ہوسکی ہے۔