سرینگر/بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین بدھ کو ضلع راجوری میں کنٹرول لائن پر شدید فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ یہ کراس فائرنگ راجوری کے نوشیرا سیکٹر میں کلال علاقے میں ہورہی ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی سہم کر رہ گئی ہے۔
مقامی ذرائع نے کہا کہ کراس فائرنگ صبح ساڑھے دس بجے سے جاری ہے جس کے دوران متعدد شیل آبادی والے علاقے میں بھی گر گئے ہیں۔
ایک فوجی ترجمان کے مطابق پاکستان نے یہاں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے جس کا جواب بھارتی افواج کی طرف سے دیا جارہا ہے۔