راجوری //’ڈی وارمنگ ‘کے قومی دن کے موقعہ پر راجوری میں کئی پروگرام منعقد ہوئے جس دوران بچوں میں ڈی وارمنگ ٹیبلٹ تقسیم کئے گئے ۔اس دوران بچوں کو Albendazole 400کی دوائیاں مفت میں دی گئیں ۔کنڈی بلاک میں اس سلسلے میں بڑی تعداد میں بچوں کا احاطہ کیاگیا۔بلاک میڈیکل افسر کنڈی ڈاکٹر اقبال ملک نے بتایاکہ کنڈی میں ایک سے انیس سال تک کے 37ہزار بچوں کو دوائی دی گئی ۔انہوںنے بتایاکہ سترہ اگست کو ایک بار پھر سے یہی دوائی ان بچوں کو دی جائے گی جو اس بار رہ گئے ہیں ۔راجوری کے لوگوں نے اس حوالے سے بڑے پیمانے پر بیداری پھیلانے پر زور دیاہے ۔مقامی شہری چندر پرکاش کاکہناہے کہ اس بارے میں لوگوں کو بیدا رکرنا ضروری ہے جس کیلئے مناسب پالیسی اپناناہوگی ۔